پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے کراچی سے روانہ

0 124

کراچی سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے جبکہ دوسری حج پرواز کیلئے ائیرپورٹ پرعازمین حج کی امیگریشن کا عمل جاری ہے۔

ڈائریکٹرحج کراچی کے مطابق پہلی حج پرواز رات مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے، پہلی حج پرواز سے 150 مسافر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات ہی روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر 330 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے، آج روانہ ہونےو الی دونوں پروازیں نجی ائیرلائنز آپریٹ کررہی ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں، عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.