9 مئی واقعات، قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہے نہ بھولے گی، وزیراعظم

0 105

وزیراعظم شہباز شریف نے9 مئی سے متعلق کہا ہے کہ ایک سال گزر گیا قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہےاور نہ ہی بھولے گی، یہ ریاست پر سیاست کو قربان کرنے اور حملے کرنے والی سوچوں کو الگ کرنے والا دِن ہے۔

ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے اور محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار جن کے دِل میں قومی یادگاروں، اداروں اور آئین سمیت ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے نہ ہی قانون کیلئے کوئی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.