رفح میں القسام بریگيڈ کے ہاتھوں چار صیہونی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

0 138

فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے رفح میں چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-

الجزیرہ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگيڈ نے صیہونی فوج کے خلاف وسیع حملوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں- القسام بريگيڈ نے شہر رفح میں ایک صہیونی فوجی ٹینک کو تباہ کرنے کی خبر دی ہے-

القسام بریگيڈ نے مزید کہا کہ اس نے مشرقی رفح میں واقع الدعوہ مسجد کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں صہیونی فوجی پناہ گزیں تھے جس کے نتیجے میں یہ تمام فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حماس کے عسکری ونگ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ پر رفح کے مشرق میں گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تمام فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج نے اس حملے میں چار صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.