کندھ کوٹ، 26 روز قبل اغوا کیا جانیوالا بچہ کچے سے بازیاب

0 100

ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق ملھیر اسٹاپ کے مقام سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچہ کو بازیاب کر الیا گیا ہے،کچے میں آپریشن کے دوران اطلاع ملی کہ ڈاکو بچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔

جس پر پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئےموقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

جب کہ جمعرات کے روز تاوان وصولی کے لیے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے بچے کی ویڈیو وائرل کی تھی،پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ بچے کی بازیابی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.