جیکب آباد،تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق اور 40 زخمی

0 102

جیکب آباد کے تھانہ آباد کی حدود میں تیز رفتار کوسٹر ٹائر راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی، کوسٹر پر سوار افراد بلوچستان کے علاقے پیر تیار غازی سے واپس گاؤں جا رہے تھے جہاں گوٹھ ڈیول ماچھی کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ٹائر کا راڈ ٹوٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سچل ماچھی جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں اللہ داد ماچھی، عبدالمالک، نذیراں خاتون، عزیزاں خاتون، شاھل، فیروزہ خاتون جب کہ کمسن مزمل، نوید احمد سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.