وزیراعظم کا سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف

0 131

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ نئے کاروبار کے آغاز کےلیے بھی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں کاروبار میں کم سے کم رکاوٹیں ہوں، ایس آئی ایف سی نے معاشی بحالی میں بہترین معاون کا کردار ادا کیا، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوست ممالک کے کاروباری وفود کے دورے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے، اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری بورڈ ون ونڈو آپریشن کی طرز پر ایک طریقہ کار وضع کرے، ایسا طریقہ کار تجویز کیا جائےکہ سرمایہ کاروں کو کم سے کم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے جبکہ طریقہ کار تشکیل دیتے وقت کاروباری برادری اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.