علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

0 78

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، ہم ایک سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔

علی امین کا طرز عمل دیکھ کر لگتا ہےکہ جلدکوئی جیالا خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہوگا، ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتےکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے۔

گورنر ہاؤس کو سازشوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے، صوبےکے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز لانےکی کوشش کریں گے،میرے پاس جو عہدہ ہے اس کا مجھے پاس ہے۔

مجھے اس عہدے کی حفاظت کرنا آتی ہے، پریشان نہ ہوں، گورنر ہاؤس اور فیصل کنڈی کو ذہن پر سوار نہ کریں، آئیں کام کریں ترقی کریں، اب میں تو ان کے ذہن سے گورنر ہاؤس نہیں نکال سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.