وزیر توانائی سندھ کا میٹرک امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس

0 104

وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طالبات کی بےہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ناصر شاہ نے محکمہ توانائی کے متعلقہ افسران کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے بات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،واضح رہے کہ کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، شدید گرمی کی وجہ سے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ سے ایک طالبہ کی حالت خراب ہوگئی تھی جو بے ہوش ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.