لاہور، شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0 85

پولیس کے مطابق پٹھہ منڈی کے قریب ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دو ڈاکو زخمی ہو کر گرگئے جنہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو محسن خان اور عمر عظمت ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں جب کہ گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.