لاہور ائیرپورٹ سے غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

0 109

ایف آئی اے حکام نے لاہور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار اشرف جعلی نام پر غیر قانونی سفری دستاویزات پراٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ ملزم کا اصل نام وقارالحسن ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپےکے عوض جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.