زمان پارک سے گرفتار دہشتگردوں کے بارے اہم انکشافات

تمام گرفتارشرپسند پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے، پولیس ذرائع

0 84

لاہور(شوریٰ نیوز) زمان پارک سے گرفتار دہشتگردوں کے بارے میں اہم انکشافات ،پولیس ذرائع کے مطابق تمام گرفتارشرپسند پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے، گرفتار 8 دہشتگردوں کےپی ٹی آئی کی قیادت سے رابطے تھے۔ تمام ملزمان کے رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ملزم بخت عالم شانگلہ اور ملزم ممتاز مردان کارہائشی ہے، دونوں گرفتارشرپسند کےپی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔ سوات کاعزیز الغنی بھی کے پی کی قیادت سے ہدایات لیتا رہاشالیمار کا نبیل اورسیالکوٹ کا ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے، اعجازچوہدری بھی گرفتارعبدالغفور،زوہیب اوراعجازکوہدایات دےرہےتھے۔ گرفتار ملزمان کا کہناہے کہ ڈنڈے گرفتاری سے پہلے ٹمبرمارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.