ایشیا کپ: افغانستان اور نیپال کی پاکستان میں کھیلنے کی رضا مندی

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے ایشیا کپ میں راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئیں

0 65

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل نے منظوری کیلئے ایک اور رکاوٹ عبور کر لی، پی سی بی کیلئے ایشیا کپ میں راہیں ہموار ہونا شروع، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی، دونوں نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں، اس لیے بھارت کا ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کسی اہمیت کا حامل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.