بھارت کوآئی سی سی کی آمدن کا کمائی بڑا حصہ ملنے پر تحفظات

بی سی سی آئی کو 38.5 فیصد کے حساب سے 230 ملین ڈالر ملیں گے

0 66

کراچی (شوریٰ نیوز)بھارت کوآئی سی سی کی اآمدن کا کمائی بڑا حصہ ملنے پر تحفظات، بی سی سی آئی کو 38.5 فیصد کے حساب سے 230 ملین ڈالر ملیں گے،آئی سی سی کی کمائی میں بڑے بھارتی حصے پر مزید سوال اٹھ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 2024 سے 2027 کے دورانیے میں 600 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کو ملنے کی اطلاعات ہیں۔ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی کو 38.5 فیصد کے حساب سے 230 ملین ڈالر ملیں گے، اس پر پاکستان کی جانب سے پہلے ہی اعتراض کیا جا چکا، اب دیگر بورڈز بھی دبے الفاظ میں تحفظات اظہار کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو مجوزہ فارمولے کے تحت 4.37 فیصد کے حساب سے 26.24 ملین ڈالر ملیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.