سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

0 109

ترجمان پی پی کے مطابق منظور وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر راجہ پرویزاشرف،حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔

سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.