پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک

0 113

جنوبی ایشیا کیلیے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے کہاہے کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عالمی بینک اورپاکستان نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے۔

انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے بھی اتقاق کیا، توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری کریں گے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلکہ اس سے گورننس میں بھی بہتری آتی ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.