پاکستان کے متعدد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان

0 106

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 18 سے 20 مئی تک گرمی کی یہ لہر شدت اختیار کر جائے گی۔

سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر درجہ حرات 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری ہواؤں کے باعث شدید گرمی نہیں ہوگی البتہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا اور ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخری دنوں میں ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.