عراقی مزاحمت کے صیہونی فوجی اہداف پر ڈرون حملے

0 123

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں نسل کش صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کی صبح جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں ایلات اور ام الرشراش میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو ارفد نامی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے-

عراق کی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ سات مہینوں کے دوران عراق اور شام کی سرزمینوں پر امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر دو سو تینتالیس بار حملے کیے ہیں۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے گزشتہ دنوں مقبوضہ علاقوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس غاصب حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ نسل کش صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کر دے گا۔

اس گروہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور جارح صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف حملوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.