فلسطینی مجاہدین کا دندان شکن جواب، صیہونی فوج کا جنگی سازوسامان تباہ متعدد صیہونی فوجی ہلاک

0 103

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر شدید جوابی حملوں اور صیہونی فوج کا جنگی سازوسامان تباہ کرنے اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ رفح کے مشرق میں حی السلام نامی علاقے میں شواظ قسم کے بموں سے غاصب صیہونی حکومت کے ایک ٹینک اور ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

اس بریگیڈ نے اسی طرح رفح گذرگاہ پر تعینات صیہونی فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رفح کے مشرقی علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے اس سے قبل جوابی حملوں کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کی ایک بکتر بند گاڑی کو الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جس میں سوار تمام صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین، جب سے غاصب صیہونی حکومت کی وحشی فوج نے رفح پر حملہ شروع کیا ہے بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں جبکہ صیہونی فوج کے بھاری مقدار میں جنگی سازوسامان بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔

حالیہ دنوں میں غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ، غزہ کے الزیتون اور الصبرہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔

گھمسان کی ہونے والی اس جنگ میں بھی غاصب صیہونی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.