تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، محمود خان اچکزئی، لطیف کھوسہ، اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ 8 فروری کے انتخابات بانی پی ٹی آئی کی جماعت جیتی، نواز شریف اور سب جماعتوں کے سربراہان کو کہتے ہیں کہ اقتدار چھوڑ دیں، اقتدار کا حق ان کا ہے جنہیں عوام نے منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عنقریب سائفر کیس بھی اڑنے والا ہے، کسانوں کے حقوق کیلئے 17 مئی کو ہونے والے جلسے کی اجازت نہیں ملی، ہائی کورٹ سے اجازت لینے کے بعد جلسہ کریں گے۔