9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے،شازیہ مری

0 107

پاکستان پیپلر پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں۔

آج بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی تو چیئر مین کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر سارہ ماحول خراب کردیا۔

ہم 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایوان میں کسانوں کیلئے آواز اٹھائی اور کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.