بنی گینٹز کی نیتن یاہو کو جنگ کے بارے میں واضح اسٹریٹیجی اپنانے کے لیے10 جون تک کی مہلت

0 113

اسرائیلی میڈیا نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کی اسٹریٹیجی کے حوالے سے اس حکومت کی جنگی کابینہ میں شدید اختلاف کی خبر دی ہے، خاص طور پر صیہونی وزیر ا عظم نتن یاہو کو اسرائیل کی جنگی کابینہ کے ایک رکن بینی گانٹز کی جانب سے خبردار کئے جانے کے بعد اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں-

صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کے دفتر نے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو کے لئےجنگی کابینہ اہم ہے تو پھر ان کو فیصلے کرنے چاہئیں اور انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے فیصلے کرنے سے خوف نہیں کھانا چاہیے۔ بنی گینٹز نے مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو اپنی پارٹی کے مطالبات کو پورا نہیں کرتے ہیں تو وہ اس اتحادی کابینہ کو چھوڑ دیں گے۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اس رکن نے نیتن یاہو کو جنگ اور اس کے اگلے مرحلے کے بارے میں واضح اسٹریٹیجی اپنانے کے لیے دس جون تک کا وقت دیا ہے۔

بنی گینٹز کے بیانات کے جواب میں، نیتن یاہو نے ان سے رفح آپریشن، حماس بٹالینز کی تباہی، غزہ پر خود مختار تنظیموں کی خودمختاری اور غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بارے میں اپنا موقف بیان کرنے کو کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.