بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
جیریمی کوربن نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اراکین پارلیمنٹ کا وفد لے جانے کی تجویز بھی دی ہے، دورہ برطانیہ کا مقصد برطانوی حکومت اور اپنی کمیونٹی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو درپیش حالات سے آگاہ کرنا تھا۔