بھارتی حکومت کا مصالحوں پر بیرون ملک پابندی لگنےکے بعد فیکٹریوں کے معائنےکا فیصلہ

0 92

بھارتی حکومت نے مصالحوں پر بیرون ملک پابندی لگنے کے بعد فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین مصالحہ بورڈ نے دو مصحالہ کمپنیوں کے پروڈکٹ میں چراثیم کش (مضر صحت) ادویات کے استعمال کی وجہ سے پابندی لگنے کے بعد متعلقہ مصالحہ کمپنیوں کی فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین مصالحہ بورڈ نے 2 کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کے پروسیسنگ پلانٹس کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کمپنیاں بھارت میں بننے والے کل مصالحوں کا ایک تہائی تیار کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مصالحوں کی درآمد کرنے والے اہم ملک امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بھارتی حکام سے اس حوالے سے مزید معلومات مانگ لی ہیں۔

بھارت مصالحے بنانے والوں ملکوں میں بہت اہم ملک ہے اور دنیا کی کل مصالحہ برآمدات کا 12 فیصد بھارت سے برآمد ہوتا ہے جس کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

یاد رہےکہ کچھ عرصے قبل ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال نے دوبھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا کے مضرصحت ہونےکے سبب اپنے ملک میں مصالحوں کی فروخت معطل کردی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.