صیہونی حکومت کی نابودی کا الہی وعدہ پورا ہوگا: رہبر انقلاب اسلامی

0 125

شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے آنے والے سربراہوں میں بعض حکام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے-

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی قوم خاص طور پرغزہ کے عوام کی جانب سے تعزيت پیش کی –

اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کی جانب سے اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اسماعیل ہنیہ کے بچوں کی شہادت پر ان کو تعزیت پیش کی اور ان کے صبر کو سراہا- رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کی نابودی کا وعدہ الہی پورا ہوگا اور خدا کے فضل سے وہ دن آئے گا جب فلسطین، بحر سے نحر تک تشکیل پائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.