سیاسی جماعتوں میں اختلافات کوکم نہیں تو نرم ضرور کیا جاسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

0 106

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہےکہ سیاسی جماعتوں کو مشترکات پر ایک ہونا ہوگا، اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں میں روابط سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ سیاسی جماعتوں کو مشترکات پر ایک ہونا ہوگا، اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

دس پندرہ سال سے جاری آپریشن کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں آئین و پارلیمنٹ کی حیثیت نہیں رہی، جمہوریت ہار رہی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاکہ ملک میں آئین کی حکمرانی کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، مولانا سے ملاقات مفید رہی، ایسی ملاقاتیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.