صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ہتک عزت بل پر تحفظات سے آگاہ کیا

0 44

صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو پنجاب ہتک عزت بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ متنازعہ شقوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، بل پر پہلے بھی مشاورت ہونی چاہیے تھی، وہ مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی موجودہ بل کو سپورٹ نہیں کرتی، پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.