اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے، اب کسی اور کی باری ہے،خالد مقبول صدیقی

0 111

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد کے قلعہ گراؤنڈ میں سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی برسی کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بغیر بے نظیر بھٹو وزیراعظم نہیں بن سکتی تھیں، خدشات کے باوجود وزیراعظم بننے کیلئے انہیں ووٹ دیا۔

ہم اپنے حصے کی بہت زیادہ قربانی دے چکے اب کسی اور کی باری ہے، ہم اپنے حصے کا سندھ کو جوڑے رکھنے کا بھائی چارہ قائم کرنے کا کام کرچکے، تم نے 15 سالوں میں جس طرح نفرتیں بانٹی ہیں ہمارے پاس بھی کوئی گلاب نہیں، یہ 50 سال ہُجت تمام ہوئی ہے۔

سندھ کے بجٹ کا تو 97 فیصد کراچی دیتا ہے، ایک طرف وہ ہیں جو سندھ کے بجٹ کا 100 فیصد دیتے ہیں اور ایک طرف وہ جو استعمال کرتے ہیں اس طرح تو گھر نہیں چلتے ملک کیسے چلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.