ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے،عارف علوی

0 110

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پریشر ککر پھٹ جائے گا جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنھوں نے پاکستان کے اندر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جن لوگوں نے پاکستان سے باہر فرار کے راستے ڈھونڈ لیے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے، جو کچھ بھی ہو جائے ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ جھوٹی، ظالمانہ، بدطینت، اور غیر قانونی حکومت جو لوٹ مار کر رہی ہے اس کی راکھ پر پاکستان کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.