صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری، شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

0 108

صیہونی فوج نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے رفح کے محلوں تل السلطان اور البریکات میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جبکہ صیہونی فوج کے توپخانوں نے بھی رفح شہر کے السعودی محلے پر شدید گولہ باری کی ہے صیہونی فوج کے ان حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے رفح پر انتہائي وحشیانہ حملے کئے ہيں جن میں دوسو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.