چینی کے ذخائر اور برآمدکا جائزہ لینےکیلئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب

0 61

چینی کے ذخائر اور برآمد کا جائزہ لینےکے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا،اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے،وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکا جائزہ لینے کےاحکامات جاری کیے تھے اور کہا تھا کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پر چینی ایکسپورٹ پرغورکیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ چینی کی برآمد پر غورکرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونےکویقینی بنانا ہوگا،گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے دو اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

شوگر ملز مالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.