بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی

0 108

بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کسان مزید پریشان ہیں۔

صوبائی محکمہ خوراک نے گندم خریداری پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکی متنازع تعیناتی اور بار دانےکی تقسیم کو تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔

چیف سیکرٹری آفس کے مطابق گندم خریداری کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی قواعد کے خلاف ہوئی ہے، انہیں فوری ہٹانےکے لیے احکامات دے دیئے ہیں،خیال رہےکہ حکومت بلوچستان نے 6 مئی کو کسانوں سے 5 لاکھ بوری گندم خریداری کی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.