اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

0 122

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبرپختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کےاسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنالی گئی ہیں، فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائےگا۔

دوسری جانب سماہنی، آزاد کشمیر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبےکو لپیٹ میں لے لیا،محکمہ جنگلات کے اہل کاراور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.