پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن، 380 کلو منشیات ضبط

0 106

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.