عراق کی اسلامی استقامت کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ

0 103

 

عراق کی اسلامی استقامت نے پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

 

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور صیہونی دشمن کے جرائم کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے حیفا میں ایک حساس اور اہم ہدف کو کئی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی استقامت نے صیہونی حکومت کے اڈوں پر اپنے حملے جاری رکھنے پر تاکید کی ہےعراقی اسلامی استقامت نے اس سے قبل اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہے تو وہ صیہونی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیر کردے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.