ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

0 99

کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ کو تین نومبر 2023 کو بریمپٹن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

امن دیپ سنگھ کو اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.