وزیر داخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

0 109

زیر داخلہمحسن نقوی اور کیھتولک عیسائیوں کے مذہبی پیشواپوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور ان کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالا کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا اورکہا کہ سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے دورۂ پاکستان کی دعوت ملی ہے ، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کا دورہ کریں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسئلہ فلسطین پر مؤثر مؤقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.