کسان کارڈ کی رجسٹریشن شروع کردی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

0 116

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ کاشتکاروں کے لیےکسان کارڈ کا آغازکر دیا ہے اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب خوشحال ہوگا ،الحمدللہ ،کاشتکاربھائیوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا ہے۔

کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے،ہرکسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا ۔

کسان کارڈ سے کسان کھاد ، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکیں گے، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے جبکہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.