نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں بے پناہ وسائل ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری زیرغور ہے، پاکستان کو اپنا کھویا ہوا معاشی مقام حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی، 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت تھا، بدقسمتی سےگزشتہ سالوں میں معاشی تباہی ہوئی۔
پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں اورپاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ہے جب کہ شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا۔