پنجاب،پلاسٹک بیگز کی غیرقانونی تیاری، ترسیل اور خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

0 66

محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق ماحول دوست بیگز کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے مضراثرات اور قانون سے آگاہی بھی دی جارہی ہے، خوردنی اشیا کی پلاسٹک بیگز میں فراہمی کی بھی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں، ریڑھی بانوں اور دکانداروں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، ضلعی افسران خود پلاسٹک بیگز پر پابندی کی نگرانی کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.