ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی, آگ بھڑکنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے،
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر مسافر کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں ہیں۔
ڈی سی لسبیلہ واقعے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے میں جانی نقصان کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں، جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر اسپتال عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق کوچ میں 28 مسافر سوار تھے، کچھ مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ مسافر کوچ میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہوئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔