پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی حکومت کو ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز

0 138

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی،یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے،اسی طرح شیئرز کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کو متناسب کیا جائے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کے مطابق ہونا چاہئے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کے ریٹ میں تضادات کو ختم کیا جائے، پی ایس ایکس میں ڈیری ویٹوز اور فیوچر کنٹریکٹس پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس کو کم کیا جائے،تجاویز میں REIT ریٹ اسکیم کی تشکیل کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر پر ایڈوانس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.