بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ

0 110

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرے گی تب تک وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جانب جانے والے ہر بحری جہاز کو بحیرہ احمر میں اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.