مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی، نئی تاریخ میں تاخیر

0 107

بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کے 24 جماعتی اتحاد این ڈے اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ تیسرے مدت کے لیے 8 جون کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الیکشن نتائج کے مطابق نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں سے 240 نشستیں بی جے پی کی ہیں۔

دوسری جانب کانگریس اتحاد ’انڈیا‘ نے بھی 234 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

گزشتہ روز بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے این ڈی اے اتحاد کے اجلاس میں نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جس کی اتحادیوں نے تحریری طور پر منظوری دی۔

اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 8 جون کو ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری منسوخ ہو گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.