وسطی سوڈان میں نیم فوجی دستوں کا حملہ، درجنوں بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

0 100

سوڈانی آرمی نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ ریسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں میں حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

مطابق سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.