سندھ کے تمام بڑے شہروں میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ

0 103

چیف سیکرٹری سندھ نےممکنہ طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں بتایا کہ بارش سے اربن فلڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے 5 سے 9 لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ میں آسکتا ہے۔

محکمہ ریلیف تمام اداروں کو موسمیات اور انتظامات پر انتظامیہ کو آگاہی دیتا رہے، دریائےسندھ کے کچے کے لوگوں کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے، محکمہ صحت اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بحالی کے کاموں میں بلدیاتی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریلیف کیمپ یوسی سطح پر بنائے جائیں گے، راشن،ٹینٹ اوردیگرضروری سامان کوضلع سطح پرگوداموں میں رکھا جائے۔حیدرآباد میں واسا کو فنڈز جلد فراہم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.