ذی الحج کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

0 102

ذی الحج چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔

پشاور، کوہاٹ، کرک، اٹک سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ذی الحج 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،جس کے مطابق ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.