امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا

0 112

امریکی پولیس نے سمر سیمسٹر کے آخری روز یونیورسٹی کے احاطے میں داخل ہو کر جہاں تقریبا پچاس طلبا ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر یہ نعرے لگا رہے تھے کہ فلسطین آزاد ہو گا، دس طلبا کو حراست میں لے لیا۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تیرہ طلبا، یونیورسٹی کے سربراہ کے دفتر کی عمارت میں داخل ہونے پر حراست میں لے لئے گئے جبکہ ان طلبا نے عمارت کے اندر اور باہر کے حصے کو خاصا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب فلسطینی پرچم لہرانے پر فرانس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو معطل کئے جانے کے ایک ہفتے بعد ایک اور رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم لہرایا، ان اراکین کے جماعتوں کا کہنا ہے کہ جب تک فرانس امن کے مقصد سے فلسطین کو تسلیم نہیں کرتا۔

اس قسم کے واقعات کو روکا نہیں جا سکے گا اور جب تک اسرائیل کی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کو فرانس ہتھیار فراہم کرتا رہے گا یہ جماعتیں اپنے اقدامات اور کوششوں کو جاری رکھیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.