صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونےو الے اجلاس میں زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں نواز شریف کی ہدایت پر گرین ٹریکٹر اسکیم میں ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی،روڈا ‘پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اور انٹرنیشنل اداروں سے اشتراکِ کار کا فیصلہ کیا گیا ۔
مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے، کاشت کاروں کے لیے ’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم‘ کی منظوری دیتے ہوئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم سے 5 لاکھ کسان مستفید ہوں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا تھا ، بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں ، لاہور کے فیوچر پروجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔