عراقی مجاہدین کا صیہونی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی ٹھکانے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
عراق کے استقامتی محاذ کے میڈیا نے کہا ہے کہ ہم بدستور غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہيں گے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے اور جارح صیہونی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی نسل کشی کے جواب میں انجام دی جا رہی ہیں-
اس گروہ نے اس سے قبل بھی مقبوضہ علاقوں پر کارروائی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں، وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کردیں گے۔