بحیرہ احمرمیں بحری جہازں پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

0 103

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ بحیرہ احمر میں دو الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے دو بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے ان دونوں بحری جہازں پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد، یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران، بحیرہ احمر اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی اس کے حامیوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.